ٓڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا گرجا گھر وں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

اتوار 21 ستمبر 2025 21:30

gلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے گرجا گھروں کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے چرچ ڈان باسکو قلعہ گجر سنگھ ، کیتھولک چرچ مال روڈ ،چرچ آف پاکستان ڈایوسِس نیلا گنبد سمیت دیگر گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ فیصل کامران نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی اور ان کو ضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

فیصل کامران نے گرجا گھروں کی سیکیورٹی انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں اور ان سے سیکیورٹی میں درپیش مسائل پر بات کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے گرجا گھروں کی سیکیورٹی پر مامور جوانوں کو بھی بریف کیا اور ان کو ہدایت کی کہ گرجا گھروں کے اطراف مشکوک افراد و سر گرمیوں پر کڑھی نظر رکھیں۔فیصل کامران نے کہا کہ تمام شہریوں اور مذہبی مقامات کی حفاظت لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔گرجا گھروں کی انتظامیہ نے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شکریہ ادا کیا۔