لوگ الیکٹرک بسیں آنے پر عید کی طرح خوشی منا رہے ہیں، الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہو گا،مریم نواز

پیر 22 ستمبر 2025 16:34

لوگ الیکٹرک بسیں آنے پر عید کی طرح خوشی منا رہے ہیں، الیکٹرک بس کا ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگ الیکٹرک بسیں آنے پر عید کی طرح خوشی منا رہے ہیں، الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہو گا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے شہری اب باعزت سفر کریں گے، بزرگوں، خواتین، خصوصی افراد اور طلبہ کے لیے بس کا سفر بالکل مفت ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے ویلکم کرنے والوں کے لب پر نواز شریف زندہ باد کا نعرہ ہے،ریلیف کیمپ میں پیدا بچے کا نام ماں نے نواز شریف رکھا ہے، ایک بچی کی ماں نے نام مریم نواز رکھا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم اور پاکستان کو ملنے والی عزت سب کو مبارک ہو، پاکستان کو حرمین شریفین کا محافظ بننے کا اعزاز ملا ہے۔