صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے خلاف ففٹی بنانے پر منفرد انداز میں جشن منانے کی وجہ بتا دی

پیر 22 ستمبر 2025 18:23

صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے خلاف ففٹی بنانے پر منفرد انداز میں جشن منانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) بھارت کے خلاف نصف سنچری بنانے اور منفرد انداز میں جشن منانے پر صاحبزادہ فرحان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پچاس رنزبنانے پر جشن کم ہی مناتا ہوں، بھارت کے خلاف ففٹی بنائی تو ایک دم ذہن میں آیا تو سیلبیریشن کی، لوگ میرے جشن کا پتہ نہیں کیا مطلب لیں گے،فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ فرحان کا کہناتھا کہ فخرزمان کے ساتھ اوپننگ کر کے مزہ آیا، فخر زمان جارحانہ کھیلتے ہیں اس سے اعتماد ملتا ہے، چھکے لگانے کے لئے کافی محنت کی ہے، انشاء اللہ سری لنکا کے خلاف میچ جیتیں گے،ٹیم کے تمام کھلاڑی اگلے میچز کے لئے پراعتماد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف یکطرفہ میچ نہیں ہوا، آخر تک لیکرگئے، بھارت سے فائنل میں دوبارہ ملاقات ہوگی۔