Live Updates

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر ایمان فاطمہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کر لیا

پیر 22 ستمبر 2025 18:19

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر ایمان فاطمہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر ایمان فاطمہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کر لیا۔وہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والی 93 ویں کھلاڑی بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کے مطابق20 سالہ ایمان فاطمہ کا تعلق سرگودھا سے ہے اور وہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

دائیں ہاتھ کی بلے باز ایمان فاطمہ اس سے قبل پاکستان ویمنز کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کر چکی ہیں۔ان کے اعزاز میں قومی ٹیم کی سینئر بیٹر سدرہ امین نے انہیں ڈیبیو کیپ دی۔اس موقع پر ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے ایمان فاطمہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ قومی ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھائیں گی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات