Live Updates

خانیوال ،بیت المال اور سماجی تنظمیں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم

پیر 22 ستمبر 2025 22:19

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق سیلاب متاثرین کو ریلیف کا مشن جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی کوششوں سے سماجی تنظمیں بھی سیلاب زدگان کی خدمت میں آگئیں ۔محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ،سماجی تنظیم پاکستان لائنز یوتھ کونسل سیلاب متاثرین کی مدد سرگرم عمل ،گورنمنٹ گرلز ہائیرسکول عبدالحکیم میں مقیم سیلاب متاثرین میں راشن و ضروری گھریلو سامان کی کٹس کی تقسیم کی گئیں۔

پاکستان پیورٹی ایلیویشن فنڈزسے سیلاب متاثرہ 100 خاندانوں میں کٹس تقسیم کی گئیں، کٹس میں ایک ماہ کا راشن،برتن اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں ۔ ایم این اے محمد خان ڈاھا، ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل نے گرلز سکول عبدالحکیم میں منعقدہ تقریب میں کٹس تقسیم کیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عمر,مسلم لیگ(ن)کے رہنما میاں اکرام اللہ کمبوہ ہ،صدر پاکستان لائنز یوتھ کونسل ڈاکٹر قیصر جاوید سمیت ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے ۔

ایم این اے محمد خان ڈاھا نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے پاکستان لائنز یوتھ کونسل کی طرف سے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کرنا قابل تحسین ہے۔ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گی حکومت پنجاب بہت جلد سیلاب سے نقصانات کا سروے شروع کرے گی۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات