سعودی عرب کے 95ویں قومی دن پر شہر کراچی کو سجا یا گیا

پیر 22 ستمبر 2025 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر سعودی عرب کے 95ویں قومی دن پر شہر کراچی کوسجایا دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن پر یکجہتی کا اظہارکیا گیا اور کراچی کی شاہراہیں برقی قمقموں اور بینرز سے جگمگا اٹھیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر سعودی قومی دن کی مناسبت سے پوسٹرز آویزاںکردیئے گئے ہیں ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات قابلِ فخر ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محبت، اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔