چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کٹھوعہ کی طرف سے دوران حراست تشدد کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی ہدایت

منگل 23 ستمبر 2025 13:12

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کٹھوعہ اجے کمار نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کٹھوعہ کوریاست پنجاب کے دو مزدوروں پر دوران حراست تشددکے واقعے کی تحقیقات اورایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کٹھوعہ نے یہ احکامات پٹھانکوٹ سے تعلق رکھنے والے شکر دین اور فرید محمد کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران جاری کئے جنہوں نے درخواست میں رواں سال جون میں بسوہلی پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں پر اٹل سیٹو میں نصف شب کو چھاپے کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایاہے۔

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم جاری کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت مذکورہ الزامات پر ایف آئی آر کا اندراج لازمی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ دوران حراست تشدد کے مقدمات میں پولیس کے بے گناہی کے دعوے کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کے بغیر قبول نہیں کیا جا سکتا۔