آزاد کشمیر ہائیکورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کی فوری تعیناتی کا حکم

وزیراعظم کو چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کیلئے ناموں کاپینل بھجوانے کی ہدایت

منگل 23 ستمبر 2025 17:54

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی فوری تعیناتی کا حکم اور وزیراعظم کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے چئیرمین کشمیر کونسل کو ناموں کا پینل بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے چوہدری اعجاز حسین کھٹانہ کی رٹ پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کو آئینی ذمہ داری پورا کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس سردار اعجاز خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 10 ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا، تاحال آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کے ممبرز اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جاسکی۔آئین کی تحت وزیراعظم قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے بعد نام چیئرمین کشمیر کونسل کو بھجواتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان چیئر مین کشمیر کونسل کی حیثیت سے آزاد جموں کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر اور اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کرتے ہیں۔