وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی طرف سے منعقدہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت

بدھ 24 ستمبر 2025 01:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی طرف سے منعقدہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی، وزیرِ اعظم نے قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم اور انڈونیشیاء کے صدر پرابووو سوبیانتو سے ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں ہیں ، نے منگل کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے منعقدہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم اور انڈونیشیاء کے صدر پرابووو سوبیانتو کے ساتھ ملاقات بھی کی جس میں عالمی رہنماؤں کے مابین گرمجوشی سے مصافحہ، غیر رسمی اور بے تکلفانہ گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا۔