
دوران حمل بھوکا رکھ کراذیت دی، شہرت ملتے ہی چھوڑدیا: کمارسانو کی سابقہ اہلیہ کا الزام
بدھ 24 ستمبر 2025 12:26

(جاری ہے)
کمار سانو کی سابقہ اہلیہ ریٹا نے دعوی کیا کہ میں نے کمار سانو کے کیرئیر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا لیکن انہوں نے شہرت ملتے ہی مجھے نہ صرف چھوڑ دیا بلکہ میری تذلیل بھی کی،اسے انسان کہنا بھی غلط ہوگا۔
سابقہ اہلیہ ریٹا کے مطابق کمار سانو اگرچہ بھارت کے معروف گلوکار ہیں لیکن وہ گلوکاری کے حوالے سے کبھی بھی پرجوش نہیں تھے، انہیں گلوکار بنتے دیکھنا میرا خواب تھا اور میں نے ہی ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ممبئی میں کمار سانو کے ہمراہ ا پنے ابتدائی دنوں کی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے ریٹا نے بتایا کہ جب ہم ممبئی آئے تو ہمارے پاس پیسے اور گاڑی بھی نہیں تھی، ہم بالکل خالی تھے، اس وقت وہ لنگی پہنتا تھا اور ہم پنکھے کے بغیر فرش پر سوتے تھے۔ریٹا نے دعوی کیا کہ فلم عاشقی کی زبردست کامیابی کے بعد کمار سانو کا رویہ بدلنا شروع ہوگیا وہ بد اخلاق ہوگیا، اس نے مجھے بلاک کردیا اور خود کو اپنے خاندان سے دور کر لیا، انہیں اچھا لگتا تھا کہ ان کی زندگی کو میڈیا پر ڈسکس کیا جائے پھر چاہے وہ مثبت ہو یامنفی ۔ریٹا نے بتایا کہ میرے تیسرے حمل کے دوران کمار سانو اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے مجھے شدید بدسلوکی برداشت کرنا پڑی، مجھے دوران حمل پیٹ بھر کر کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا، ایک مرتبہ کمار سانو نے مجھے کچن کے اسٹوریج میں بند کردیا اور خود باہر چلے گئے، اس کے بعد میں نے چوکیدار سے چاول منگواکر پکائے ، انہوں نے میرے بچوں کے لیے دودھ خرید کردینا بھی بند کردیا، ڈاکٹرز کو کہہ دیا کہ ہم آپ کے پیسے نہیں دیں گے۔سابقہ اہلیہ نے مزید بتایا کہ میں نے اس وقت اپنے والد کو بھی کھو دیا جس کے بعد مجھ پر ٹارچر کی حدیں پار ہوگئیں، اس وقت سانو خود تو لیجنڈ بن گیا لیکن مجھے حمل کے دوران عدالت تک لے گیا، اسی دوران اس کا افیئر بھی ہوا ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شلپا شیٹی پر 15 کروڑ روپے منتقل کرنے کا الزام جھوٹا ہے، وکیل کا مؤقف
-
سلمان خان کے شو بگ باس 19 کو قانونی دھچکا: دو کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس
-
30 ہزار کروڑ وراثت کی جنگ ،سنجے کپور کی بیوہ نے عدالت میں شرط رکھ دی
-
انوشے عباسی نے طلاق کی تصدیق کر دی
-
7برس تک سوسائیڈل ڈیزیز میں مبتلا رہا، سلمان خان
-
دلجیت دوسانجھ کی بھارتی منافقت پر کڑی تنقید
-
کامیڈین اداکار لکی ڈئیر کی حالت مزید بگڑ گئی
-
کترینہ کیف میری مداح ہیں ، خصوصی طورپرلاہورملنے آئیں، ایچ ایس وائی
-
عاطف اسلم کا انوکھا انداز، آٹوگراف کو کاغذی جہاز بنا کر مداحوں کے دل جیت لئے
-
پلیزمجھے اکیلا چھوڑ دو، عامرخان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپرازی پربرہم
-
ہماری شادی پوری دنیا کیلئے گلگتی روایات کا کرش کورس تھی : حسن رحیم
-
ٹک ٹاکرثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس پر سماعت ‘ کیس کے پہلے گواہ کا بیان عدالت میں ریکارڈ کروا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.