چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کر رہے ہیں،ملک امیر کابل

بدھ 24 ستمبر 2025 17:49

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)صدر اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کشمیر فورم لندن ملک امیر کابل کو اوورسیز کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے،اوورسیز پاکستانیز کنونشن برسلز یورپ،اوورسیز پاکستانیز کنونشن لندن کی کامیابی میں سرانجام دی جانے والی کوششوں اور کاوشوں کو خوب سراہتے ہوئے چیئرمین او پی ایف بورڈ آف گورنر وزارت سمندر پار پاکستانیز حکومت پاکستان کی طرف سے تعریفی سند سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک امیر کابل نے کہا کہ چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے کامیاب اوورسیز پاکستانیز کنونشن منعقد کروانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا حقیقی معنوں میں اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کر رہے ہیں تبھی تو وطن عزیز میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے انھوں نے کہا کہ او پی ایف کے پلیٹ فارم سے بیرون ملک آباد پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا موقف ہے،جہاں جہاں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی رہتی ہے ہم ان کی آواز ہیں اوورسیز کمیونٹی پاکستان کے لئے معاشی لحاظ سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔