چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سےملائیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات

بدھ 24 ستمبر 2025 19:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،نشان امتیاز،نشان امتیاز ملٹری سےملائیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل تان سری ایچ جے محمد نظام بن ایچ جےجعفر نےجوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔دونوں فریقوں نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے بدلتے ہوئے ماحول پر جامع بات چیت کی اور دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق دونوں عسکری رہنمائوں نے علاقائی سلامتی کی ابھرتی ہوئی حرکیات کی روشنی میں عسکری سطح پرتعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ وارانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے جاری کوششوں کو سراہا۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔