ایران پر اسرائیلی و امریکی حملے سفارتی غداری تھے،ایرانی صدر

گزشتہ 2سال میں غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور قتلِ عام دیکھا گیا،مسعودشکیان کاخطاب

بدھ 24 ستمبر 2025 21:55

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ گزشتہ 2سال میں غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور قتل عام دیکھا گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2سال میں لبنان کی سالمیت کی خلاف ورزی، شام میں تباہی اور یمن میں بھی قتل عام دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے سفارتی غداری تھی، ایرانی سائنسدانوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایران پر اسرائیل اور امریکا کا حملہ سفارت کاری کے ساتھ سنگین غداری ہے، تمام تر سازشوں اور حملوں کے باوجود ایرانی قوم متحد رہی۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو مجرم ہے۔