شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ کراچی میں جشن عید میلاد نبی ؐکا انعقاد

بدھ 24 ستمبر 2025 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ کراچی کے تعاون سے قائد اعظم اکادمی قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن حکومت پاکستان کے زیر اہتمام نبیؐ کے 1500ویں جشن عید میلاد نبیؐ کے سلسلے میں عیدمیلاالنبیؐ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں کراچی کی مختلف جامعات کے اساتذہ کرام نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق جشن عید میلاد نبیؐ کاآغاز طالب علم محمد عاطف کمال نے تلاوت سے کیا اور بارگاہ رسالت مآبؐ میں گل ہائے عقیدت کا نذرانہ طالب علم سید نور اللہ شاہ نے پیش کیا۔

مقررین میں ڈاکٹر محمد عارف خان ساقی، ڈاکٹر محمد شعیب ،ڈاکٹر اورنگ زیب ،ڈاکٹر سمیہ رفیق ،ڈاکٹر سید عزیز الرحمن ،ڈاکٹر زاہد علی زاہد اور قائد اعظم اکادمی کے روح رواں و میزبان جشن عید میلاد نبیؐ زاہد حسین ابڑو شامل تھے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جدید انسانی مسائل کا حل سیرت طیبہ ؐمیں موجود ہے اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔اس موقع پر قائد اعظم اکادمی کی جانب سے مہمان مقررین کو اجرک کے تحفے اور شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔