Live Updates

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں رواں ہفتے کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور مری میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 21، سیدو شریف 17، دیر (زیریں 16،اپر 15)، کاکول 11، چراٹ 07، پٹن 06، چترال 04، کالام 03، دروش اور تخت بائی 02، میر کھانی ، باچا خان ایئرپورٹ 01،کشمیر میں مظفرآباد (سٹی 10، ایئرپورٹ09) گڑھی دوپٹہ 09، پنجاب میں مری میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 40،ڈی آئی خان ،بھکر ،بہاولنگر،دادو اور سبی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات