/سید نیر حسین بخاری کا سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پی پی امیدواران کی شاندار کامیابی پر عوام سے اظہارِ تشکر

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:30

ٴْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری نے سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تیر بردار امیدواران کی شاندار کامیابی پر عوام سے اظہارِ تشکر کیا ہے اور ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے فتحیابی پرسلام۔بھٹو بے نظیر پیش کرتے ہوئے سندھ کے جیالے بھٹو اسٹوں کی محنت اور کاوشوں پر شاباش دی۔

(جاری ہے)

ہے نیر بخآری نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی ووٹرز نے پیپلز پارٹی امیدواران پر اعتماد کا اظہار کیا ہے پیپلز پارٹی امیدواروں کی کامیابی سندھ پیپلز پارٹی حکومت کی کارکردگی پر مہر تصدیق ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں صوبائی حکومت بلدیاتی سربراہان عوام الناس کی خدمت کی پیش پیش ہیں۔ ووٹرز نے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو گھر کی راہ دکھائی صوبہ سندھ کے دیہی اضلاح کے چیرمین ناظمین اور شہروں کے میئرز عوامی مسائل کے حل کیلئے اعلء خدمات سرانجام دے رہے ہیں