Live Updates

ایشیا کپ 2025ء، صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ توڑ دیا

بنگلہ دیش کے خلاف صائم کا تین گیندوں پر صفر سکور آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں ان کا چوتھا ایسا میچ ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 ستمبر 2025 11:04

ایشیا کپ 2025ء، صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ توڑ دیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2025ء ) پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز صائم ایوب نے جمعرات کو یہاں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اے سی سی مینز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ 2025ء کے سپر فور مقابلے میں بنگلہ دیش کے خلاف تین گیندوں پر صفر سکور کے ساتھ ایک ناپسندیدہ ریکارڈ درج کیا۔ 
23 سالہ بیٹر جو کہ اومان، روایتی حریف بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف پاکستان کے گروپ مرحلے کے تینوں میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے، آٹھ ٹیموں کے جاری ٹورنامنٹ میں بالترتیب حالات کا رخ موڑنے میں ناکام رہے۔

 
صائم ایوب دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر مہدی حسن کا شکار ہو گئے۔ 
اس صفر کی بدولت صائم ایشیا کپ 2025ء میں چوتھی اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 9 ویں بار بغیر سکور کیے پوویلین لوٹے جس کے بعد انہوں نے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ، زیادہ بار صفر پر آئوٹ ہونے والے بیٹرز کی فہرست کی قیادت مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

 
سٹار بلے باز بابر اعظم، محمد حفیظ اور کامران اکمل سات سات بار صفر پر آئوٹ ہوکر ناپسندیدہ فہرست میں مشترکہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ 

ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ صفر
عمر اکمل - 84 میچوں میں 10 صفر 
صائم ایوب – 47 میچوں میں 9 صفر
شاہد آفریدی - 98 میچوں میں 8 صفر 
کامران اکمل - 58 میچوں میں 7 صفر 
محمد حفیظ - 119 میچوں میں 7 صفر 
بابر اعظم - 128 میچوں میں 7 صفر 

خاص طور پر اس سے قبل ٹورنامنٹ میں صائم ایوب مردوں کے ٹی ٹونٹی میں 62 ویں بلے باز بھی بن گئے تھے جنہوں نے ہم وطن محمد حفیظ اور عبداللہ شفیق کے ساتھ لگاتار تین صفر سکور کیے۔

 
عبداللہ مختصر ترین فارمیٹ میں مسلسل چار بار صفر کی خفت سے دوچار ہوکر اس ناپسندیدہ فہرست میں سرفہرست ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات