ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کے چیئرمین اسد بٹ کی وفد کے ہمراہ صوبائی صدر اے این پی میاں افتخار حسین سے ملاقات

جمعہ 26 ستمبر 2025 21:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کے چیئرمین اسد بٹ نے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز باچا خان مرکز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں کو چیئرپرسن منیزہ جہانگیر، زیگر شیر، نقی، خنیف آفریدی، صبا گل خٹک اور اکبر خان شامل تھے۔ ملاقات میں امن و امان، انسانی حقوق اور دیگر امور کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ میاں افتخار حسین نے ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی سیکرٹری برائے یوتھ افیئرز طارق افغان ایڈوکیٹ سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔