جناح انٹرنیشنل کراچی پر فل اسکیل ایمرجنسی مشق کا انعقاد

ہفتہ 27 ستمبر 2025 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) جناح انٹرنیشنل کراچی پر فل اسکیل ایمرجنسی مشق کا انعقادکیاگیا۔ہفتہ کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رن وے 07R کے قریب فرضی طیارہ حادثہ دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

مشق میں پی آئی اے، اے ایس ایف، ریسکیو 1122، ایدھی، چھیپا سمیت اداروں نے شرکت کی۔ 40 سے زائد ایمبولینسز، پی اے ایف اور شہری فائربریگیڈ شریک ہوئیں ،3 منٹ میں فرضی آگ پر قابو پایا گیا۔100 سے زائد رضاکاروں نے انخلا اور میڈیکل ریسپانس مشق میں حصہ لیا۔اس موقع پر ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہیں،بہتری کیلئے اسباق نافذ کیے جائیں گے۔