پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے آپریشن کا سلسلہ جاری

پیر 29 ستمبر 2025 12:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان رینجرزسندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پردو مختلف کارروائیوں کے دوران کراچی کے علاقے 100 فٹ روڈ یوسف گوٹھ اورحب چیک پوسٹ سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کرلی گئیں۔ بر آمد شدہ سامان میں ٹائرو ٹیوب، چائنہ نمک، آٹو پارٹس،ایرانی کپڑا، انجن آئل، ملک پیک، ٹائل پٹی، شیمپو، چھالیہ اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔

(جاری ہے)

برآمدکی گئی اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ برآمد شدہ نان کسٹم پیڈاشیائ4 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کاروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈ کے حوالے کر د ی گئیں۔عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔