&وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد میں پہلی جدید ترین الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

Eننھی بچیوں نے رنگا رنگ علاقائی لباس، بچوں نے پگڑیاں پہن کر خیر مقدم کیا ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے زرعی یونیورسٹی سے گزرتے ہوئے راستے میں ہزاروں طلبہ امڈ آئے

پیر 29 ستمبر 2025 20:25

=لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد میں پہلی جدید ترین الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ ننھی بچیوں نے رنگا رنگ علاقائی لباس اور بچوں نے پگڑیاں پہن کر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔ الیکٹروبس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے زرعی یونیورسٹی سے گزرتے ہوئے راستے میں ہزاروں طلبہ امڈ آئے ۔

’’مریم نواز شریف… روشن پاکستان کی ضمانت،کل کی بنیاد،فخر وطن، ترقی کی پہچان، نوجوانوں کی آواز ‘‘ طلبا اور طالبات بینر اٹھا کرپرجوش نعرے لگاتے رہے۔ یونیورسٹی کی طالبات اور طلبا نے محمد نواز شریف، محترمہ کلثوم نواز اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پورٹریٹ اٹھا رکھے تھے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بس کے دروازے میں آکر بچوں کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

’’آپ کو دیکھا تو رہ نہ سکی‘‘ وزیراعلی مریم نواز شریف نے طلباسے مکالمہ کیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پورٹریٹ خود وصول کئے۔بچے اور بچیاں گرین بس میں سوار ہوکروزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ سیلفیاں بناتی رہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد زرعی یونیورسٹی سے جناح باغ تک الیکٹروبس سروس پر سفر کیا ۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی آمد پرفیصل آباد کی سڑکوں پر عوام کا تاریخی مجمع لگ گیا۔جیل روڈ یونیورسٹی چوک، سمیت جگہ جگہ ہزاروں کارکنوں کا ہجوم ، گلاب کی منوں پتیاں نچھاور کیں ۔کارکنوں نے درجنوں کبوتر فضا میں چھوڑ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا استقبال کیا۔ گرین بس پر سوار وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو دیکھنے کے لئے سڑک کے اطراف میں ہزاروں لوگ جمع ہوگئے۔

فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر بچے اور خواتین بے حد خوش ہوئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورٹریٹ پیش کرنے والی سپیشل بچی کو پیار کیا۔ نوجوان محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پوسٹر اور جھنڈے اٹھا کر بس کے ساتھ بھاگتے رہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف الیکٹرو بس پر سوار ہو کرتقریب کے مقام پر پہنچیں ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای بس پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

فیصل آباد ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر 150 الیکٹرو بسیں ہوں گی۔فیصل آباد سٹی میں پہلے مرحلے میں 30 الیکٹر ک بسیں چلائی جائیں گی۔فیصل آباد میں الیکٹروبسیں ابتدائی طورپریوسف ٹاؤن تا سیگل سٹی 22کلو میٹر طویل روٹ پر چلے گی۔یونیورسٹی راؤنڈ اباؤٹ سے سدھار تک تقریبا18کلو میٹر طویل روٹس پر الیکٹرو بس چلائی جائیں گی ۔فیصل آباد الیکٹرو بس سے روزانہ 24ہزار سے زائد مسافر روزانہ مستفید ہوں گے۔

الیکٹر وبس میں بزرگ اور خصوصی افراد کیلئے سپیشل نشستیں،خواتین کیلئے الگ کمپارٹمنٹ مختص ہیں۔ فیصل آباد الیکٹرو بس سروس کا کرایہ 20روپے مقررکیا ہے۔الیکٹرو بس میں وائی فائی،موبائل چارجنگ اورسی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔الیکٹرو بس کیلئے فیصل آباد میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کیے ہیں