
نیتن یاہو کی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حماس کو معافی اور محفوظ راستہ دینے کی پیشکش
منگل 30 ستمبر 2025 02:40
(جاری ہے)
عرب میڈیا میں لیک ہونے والی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ، اسرائیل کی جانب سے عوامی طور پر معاہدہ قبول کیے جانے کے 48 گھنٹے کے اندر غزہ میں موجود تمام 48 یرغمالیوں کو رہا کرنے کی صورت میں ہی حماس کے رہنماؤں کو محفوظ گزرگاہ دینے کے لیے تیار ہوں گے۔
ٹائمز آف اسرائیل نے منصوبے کے چیدہ نکات کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بدلے میں اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے کئی سو فلسطینی سیکیورٹی قیدیوں اور غزہ جنگ کے بعد گرفتار کیے گئے ایک ہزار افراد کو رہا کرے گا، نیز کئی سو فلسطینیوں کی لاشیں بھی واپس کرے گا۔منصوبے کے مطابق حماس کے جو رہنما ’پرامن بقائے باہمی‘ کا عہد کریں گے، انہیں معافی دی جائے گی جبکہ جو اراکین غزہ چھوڑنا چاہیں انہیں وصول کرنے والے ممالک تک محفوظ راستہ دیا جائے گا۔دریں اثنا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کریں گے، جن کا مقصد ایک مشکل اور دیرینہ غزہ امن منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے عرب رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے بعد تقریباً 2 سال سے جاری جنگ ختم کرنے، حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور اس تنظیم کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر عندیہ دیا کہ ایک بڑی پیش رفت ہونے والی ہے، سب تیار ہیں، کچھ خاص ہونے جا رہا ہے، پہلی بار، ہم یہ کر دکھائیں گے۔7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اسرائیلی فوج کی بمباری سے اب تک 65 ہزار 549 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
-
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 9.36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
مخصوص نشستیں کیس، عدالت کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ
-
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرعلیمہ خان کی حکمرانی ،اسٹیبلشمنٹ سپورٹ دلواکر آگے لاناچاہتی ہے، شیرافضل مروت
-
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2ارب روپے جاری کردئیے
-
اسلام آباد میں بغیرلائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے مہلت ختم ہوگئی
-
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
-
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے، سرفرازبگٹی
-
کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
-
ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن منصوبہ نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان ہی: حافظ نعیم الرحمن
-
میرا کام اپنے لوگوں اورپنجاب کیلئے آواز اٹھانا ہے،کبھی معافی نہیں مانگوں گی ‘ مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.