آصف زرداری ،بلاول بھٹو سے بڑا لیڈر پاکستان میںکوئی نہیں‘رانا جمیل منج

منگل 30 ستمبر 2025 12:57

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بڑا لیڈر پاکستان میںکوئی نہیں، پیپلز پارٹی کمزور طبقے اور مظلوموں کی جماعت ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہماری آنے والے نسلوں کے ہیرو ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنی قائدانہ صلاحیت پوری دنیا کو دکھائی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس کے قائدین نے عوام کی خاطراپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کے پھندے پر غریب کے لئے جھوم گئے۔ذوالفقار علی بھٹو نے دولت جاگیر داروں سے چھین کر غریبوں میں تقسیم کی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ادوارمیںملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارٹی کارکنوں اور ورکرز کو عزت دی اور انہیں عہدوں سے نوازا۔ رانا جمیل منج نے کہا کہ آصف علی زرداری کے حالیہ چین کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔جبکہ بلاول بھٹو زرداری ہی پاکستان کا حقیقی لیڈر ہے جس نے مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیا۔بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا مقدمہ عالمی میڈیا پر لڑا۔بلاول بھٹو زرداری ہماری آنے والے نسلوں کے ہیرو ہیں۔