فیصل آباد ماموں کانجن سپر فور لیگ ٹورنامنٹ محبوب کلب حیدر آباد نے میدان مار لیا

منگل 30 ستمبر 2025 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)فیصل آباد کے نواحی قصبہ ماموں کانجن میں ہونے سپر فور لیگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نامور ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پاکستان کے نامور اور انٹرنیشل کھلاڑیوں نے حصہ لیا پہلے سیمی فائنل میں زندرہ بلوچستان کی ٹیم نے بلوچ کلب ڈیرہ نواب کی ٹیم کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا دوسرے سیمی فائنل میں محبوب کلب حیدر آبا د کی ٹیم نے العثمان کلب لاہور کی ٹیم کو بری طرح شکست دی العثمان کلب لاہور کا کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیل نہ پیش کر سکا ۔

محبوب کلب کے کپتان انٹرنیشل شوٹنگ والی بال کھلاڑی محبوب سولنگی جو نیپال میں جا کر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جنہیں پرنس آف ایشیاء کا لقب بھی ملا انہوں نے العثمان کلب لاہورکے خلاف سیمی فائنل کے دوران بہت خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ محبوب سولنگی کے مد مقابل مایہ ناز کھلاڑیوں رانا طارق مٹھو ،ریاض راجو ،قیصر بھٹی میں سے کوئی بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

(جاری ہے)

فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں رائزنگ سٹار بلوچستان اور محبوب کلب حیدر آباد کے درمیان بہت کانٹے دار مقابلہ ہوا ۔دونوں جانب سے بال کے ساتھ خوب وار کئے گئے شائقین کا کہناتھا کہ محبوب سولنگی نے کئی ایسے بال کھیلے ہیں جنہوں نے ماضی یاد کروا دیا ہے اور 20 سال پہلے ہونے والی گیم یاد کروا دی ہے کانٹے دار مقابلے کے بعد محبوب سولنگی نے پہلی 2 گیمز جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ۔محبوب سولنگی پہلے بھی پنجاب سے ہمیشہ جیت کر گئے ہیں اس بار بھی انہوں نے سپر فور لیگ ٹورنامنٹ جیت کر اپنی جیت کا ریکارڈ برقرار رکھا۔ محبوب سولنگی مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے انہیں اور ان کی ٹیم کو کیش پرائز اور ٹرافی انعام دی گئی۔