Live Updates

آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 30 ستمبر 2025 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب پشاور نے الفیصل کرکٹ کلب اٹک راولپنڈی ریجن کو 16 رنز سے شکست دیکر پی سی بی آل پاکستان انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ (سٹیج 3) کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل میں آئی سی ایم ایس کلب کا مقابلہ پاکستان کلب کراچی سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 332 کلبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

آئی سی ایم ایس کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

عباس علی 111، عباس آفریدی 45، اعظم خان 36 اور ظہور 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ الفیصل کلب کی جانب سے عمر خان اور بدر الدین نے ایک ایک جبکہ رانا فصیح اور سیف الرحمن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں الفیصل کلب کی ٹیم 268 پر آؤٹ ہوگئی۔ سیف الرحمن نے 101، عاطف خان نے 44، رانا فصیح اللہ نے 31 اور عثمان غنی نے 24 رنز بنائے۔ آئی سی ایم ایس کلب کی جانب سے عبید اللہ نے چار، عزیز اللّٰہ اور عمران نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ غیور حسین اور فاروق جان نے امپائرنگ جبکہ شہیر اقبال نے سکورر کے فرائض انجام دیئے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات