نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پی آئی اے کے سی ای او عامر حیات کی ملاقات

منگل 30 ستمبر 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے، عالمی روابط کو وسعت دینے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت کی فراہمی اور ملکی تجارت اور سیاحت کی صلاحیت کے فروغ کے لئے پی آئی اے کا احیاء ضروری ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عامر حیات سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے منگل کو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران قومی ایئرلائن کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے، عالمی روابط کو وسعت دینے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت کی فراہمی اور ملکی تجارت اور سیاحت کی صلاحیت کے فروغ کے لئے پی آئی اے کا احیاء ضروری ہے۔انہوں نے کارکردگی میں بہتری، سروس کے معیار اور مالیاتی استحکام کو بڑھانے کے لئے جاری کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔