مقبوضہ کشمیر کے ہنگاموں نے آمر مودی کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش کر دیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 23:35

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)مقبوضہ کشمیر کے ہنگاموں نے آمر مودی کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش کر دیا جب کہ نااہل اور فاشسٹ مودی کی انتہا پسندی نے بھارت کے زیر تسلط علاقوں کو انتشار کی طرف دھکیل دیا۔ظالم اور مکار مودی نے فریب دے کرآرٹیکل 370 منسوخ کرکے کشمیر میں اپنی آمریت قائم کی، فاشسٹ مودی کے 5 اگست کے دھوکے نے کشمیری عوام کے حقوق سلب کیے۔

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ایم پی آغا سید روح اللہ مہدی نے مودی کی آمریت اور مکاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔لہہ میں ہونے والے پرتشدد احتجاج پر جے کے این سی کے ایم پی آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا؛ کچھ طبقوں کو یہ دھوکہ ہوا کہ 5 اگست 2019 کے فیصلے ان کے حق میں ہوں گی آج انہیں پتا چلا ہے کہ 2019 کے فیصلے نہ صرف کشمیری بلکہ لداخ کے عوام کے بھی خلاف تھے۔

(جاری ہے)

آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ 2019 کے فیصلے نے کشمیری عوام سے ان کے اختیارات اور فیصلہ کرنے کا حق چھین لیا، سب سے بڑے مجرم وہ لوگ ہیں جو دہلی میں اقتدار میں ہیں اور عوام کی آواز سنے بغیر فیصلے کرتے ہیں، اب ہمارے جائز مطالبات اور جدوجہد کو بدنام کیا جا رہا ہے۔فاشسٹ مودی کا نام نہاد فیصلہ اب دھوکے اور فریب کے طور پر بے نقاب ہو چکا ہے، غاصب مودی کی جابرانہ پالیسیوں نے کشمیر کو کھلی جیل اور انسانی حقوق کے قبرستان میں بدل دیا ہے۔