گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 04:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پاکستان کے سینئر سیاست دان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ الیکشن مشکوک ہوں گے تو ملک کو ترقی کی جانب لے جانے میں مشکلات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ گلگت بلتستان الیکشن میں ہماری جماعت حصہ نہیں لے رہی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احسن اقبال سے بات کروں گا کہ ویلی روڈ پر فوری کام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گلگت بلتستان خاص کر استور دنیا کا خوبصورت ترین ضلع ہے۔