آزاد کشمیر میں امن عامہ کے حالات تشویشناک ہیں، چوہدری طارق فاروق

جمعرات 2 اکتوبر 2025 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سیکرٹری چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن عامہ کے حالات تشویشناک ہیں ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پر تشدد کارروائیوں میں شہری اور سرکاری اہلکار شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں،عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور آزاد کشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974 کے مطابق حکومت پاکستان کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان عوام ،سرکاری اہلکاروں کی حفاظت اور قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔