Live Updates

الزرونی 9 ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کراچی میں اختتام پذیر ہو گئی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 19:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور براق سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ(یو اے ای)کے تعاون سے الزرونی 9ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز گزشتہ روز کراچی میں اختتام پذیر ہو گئی ، گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف سلطنت اومان انجینئر سمیع عبداللہ سلیم الخانجاری تھے جہنوں نے سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس سعید آرائیں، پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، پاکستان پکل بال فیڈریشن کے صدر امتیاز احمد شیخ اور پی ای سی اے امریکن کے صدر مخدوم ریاض کے ہمراہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے لیول کی جنرل ٹرافی ہائی برو کالج نے 8250 پوائنٹس کے ساتھ حاصل کی۔ او لیول جنرل ٹرافی کیڈر کالج نے 3500 پوائنٹس کے ساتھ حاصل کی جبکہ پرائمری اور مڈل کلاس جنرل ٹرافی بحریہ سکول (نارون)کراچی نے 4500 پوائنٹس کے ساتھ حاصل کی۔ الزرونی 9ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں پانچ سو سے زائد تعلیمی اداروں کی ٹیموں میں طلبا وطالبات نے حصہ لیا۔ گیمز میں 24 کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے تھے جن میں اتھلیٹکس، تیر اندازی، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، سائیکلنگ، شطرنج، کیچ بال، ڈاج بال، کرکٹ، فٹ سال، فٹنس، جمناسٹک، ہینڈ بال، ہاکی، نیٹ بال، پیڈل، پکلی بال، روپ سکیپنگ، اسکیٹنگ، تھرو بال، رسہ کشی، تائیکوانڈو، ٹیبل بال اور والی بال کے مقابلے شامل تھے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات