Live Updates

پنجاب حکومت ابھی تک نقصانات کا تخمینہ ہی نہیں لگا سکی،مزمل اسلم

جمعہ 3 اکتوبر 2025 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واقعی پنجاب حکومت قرض نہیں لے رہی تو یہ اچھی بات ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین کو کب سے رقم ملنا شروع ہوگی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ابھی تک نقصانات کا تخمینہ ہی نہیں لگا سکی تو ترسیلات کیسے اور کب ہوں گی مزمل اسلم نے مزید کہا کہ پنجاب اکثر خیبرپختونخوا کے منصوبوں اور خوداری کی نقل کرتا ہے، سیلاب متاثرین کو خیبرپختونخوا حکومت نے تین ہفتوں میں معاوضہ ادا کیا، پنجاب بھی اس کی تقلید کرے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ کے بقول مری سے آگے خیبرپختونخوا ایسا لگتا ہے جیسے پاکستان کا حصہ نہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مری مال روڈ پر انگریز کے دور کے بعد ایک اینٹ بھی نہیں لگی، اس کے برعکس نتھیا گلی میں 12 ارب روپے کی لاگت سے ہلٹن ہوٹل تعمیر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ٹھنڈیانی میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ملک کے سب سے بڑے ہوٹل کے لئے سرمایہ کار دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ مری میں ایک سال میں کتنے سیاح آئے جبکہ نتھیا گلی میں ایک کروڑ افراد نے وزٹ کیا اور خود میاں نواز شریف نے بھی آرام کے لئے نتھیا گلی کا انتخاب کیا۔مزمل اسلم نے الزام عائد کیا کہ 78 سال گزرنے کے باوجود مری کے پاس اپنا پانی نہیں ہے اور وہ خیبرپختونخوا سے پانی لیتا ہے، جبکہ پنجاب 64 ارب روپے پانی کے بل کا مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت واقعی خوداری رکھتی ہے تو فوری طور پر خیبرپختونخوا کے پانی واجبات ادا کرے
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات