
پاکستان ریلوے کی نجکاری ملک دشمنی، ریلوے منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے حکومت کی فوری سرمایہ کاری ضروری ہے، شیخ محمد انور
ریلوے ملازمین کے حقوق کی پامالی اور خسارے کی ذمہ داری افسر شاہی پر، 15 ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج جاری کیا جائے،صدرپاکستان ریلوے پریم یونین
جمعہ 3 اکتوبر 2025 21:45
(جاری ہے)
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیسے موٹرویز اور ایکسپریس ویز کے لیے سالانہ اربوں روپے مختص کیے جاتے ہیں، اسی طرح ریلوے کی بحالی کے لیے بھی مناسب بجٹ مختص کیا جائے۔
شیخ محمد انور نے کہا کہ 1993 میں مزدوروں کی آواز بند کرنے اور حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے ایم او ڈی قائم کی گئی تھی، مگر ریلوے پریم یونین کی جدوجہد سے عدلیہ نے مزدوروں کو حق دلایا اور یہ کیس آج بھی ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ریلوے کی ویرانی کی بڑی وجہ ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہے، ریلوے کے بوڑھے ٹریک اور 2019 سے ملازمین کو ٹی اے ڈی اے کی عدم ادائیگی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر مزدوروں کو ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا تو ریلوے کی کارکردگی متاثر ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ 1700 کلومیٹر ریلوے ٹریک 2019 سے بند تھا، مگر مزدوروں کی محنت سے ڈی جی خان سیکشن بحال ہو چکا ہے اور بہت جلد بہاول نگر ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ 15 ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج جاری کریں تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کی جا سکے اور ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنایا جا سکیمزید اہم خبریں
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کا انتخاب، فیاض الحسن چوہان نے معافی مانگ لی
-
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ روکنے کا حکم
-
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سیاسی رابطے بحال
-
ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں خطرناک اضافہ، ڈبلیو ایم او
-
اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ آغاز ہی میں مشکلات کا شکار
-
بنگلہ دیش: جبری گمشدگیوں اور تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم
-
اقوام متحدہ میں اصلاحات کا منصوبہ منظوری کے لیے جنرل اسمبلی میں پیش
-
امدادی کٹوتیاں: 14 کروڑ لوگوں کو فاقوں کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
سکڑتے امدادی وسائل سے روہنگیا پناہ گزین بچوں کی تعلیم کو خطرہ لاحق
-
دنیا میں تبدیلی کی فصل اگاتے ’خوراک کے سورما‘
-
نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں مریم نوازویلنیس سینٹرزکا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.