وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے پر اتفاق،حتمی معاہدے پر جلد دستخط متوقع ہیں

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا،حتمی معاہدے پر جلد دستخط متوقع ہیں۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کا آخری دور جاری ہے۔عوامی مفادات اور امن ہماری ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ یہ جیت پاکستان آزاد کشمیر کی عوام اور جمہوریت کی ہے،وزیر امور کشمیر کی نگرانی میں ایک مستقل کمیٹی بنائی گئی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اس کمیٹی کا اجلاس ہر 15 دن بعد ہو گا جو مطالبات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی ،مہاجرین کے نشستوں کے متعلق ایک آئینی ماہرین کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔آئینی ماہرین کی کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ کمیٹی کے جائزے کے بعد جو فیصلہ کیا جائے گا وہ سب کو قبول ہوگا،یہ آئینی معاملہ ہے اس میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔