
پی ایم اینڈ ڈی سی پورٹلز اور سروس ڈیلیوری کی شاندار کارکردگی، درخواستوں کی پراسیسنگ صرف 3 تا 4 دن میں مکمل
ہفتہ 4 اکتوبر 2025 16:55
(جاری ہے)
ہزاروں درخواستیں جیسے رجسٹریشن، پوسٹ گریجویٹ کوالیفیکیشنز اور فیکلٹی ویری فیکیشن ریکارڈ بروقت، شفافیت اور مثر نگرانی کے ساتھ نمٹائی گئیں۔اب درخواست دہندگان اپنی درخواستوں کو ریئل ٹائم میں ٹریک کر سکتے ہیں، اس اقدام سے غیر ضروری رکاوٹیں ختم ہوئیں۔
نئے پورٹلز نے ذاتی حاضری کی ضرورت کم کر دی، جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگی کے آپشن نے ان کا وقت اور محنت بچا لی ہے۔پورٹلز کے آغاز کے بعد درخواستوں کو صرف 3 تا 4 ورکنگ ڈیز میں بروقت اور مثر طریقے سے نمٹایا جا رہا ہے۔ رجسٹریشن کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی کل تعداد 175,738 ہے، جن میں سے 173,373 کو بروقت مکمل اور جاری کر دیا گیا۔ٹیچنگ ایکسپیرینس سرٹیفکیٹس کے اجرا میں بھی نمایاں تیزی آئی ہے۔ 7,462 درخواستوں میں سے 7,438 کامیابی سے مکمل کی گئیں۔ اسی طرح، فیکلٹی رجسٹریشن پورٹل کے آغاز کے بعد 13 ہزار 884 درخواستیں موصول ہوئیں اور ان میں سے 13 ہزار 483 نمٹائی جا چکی ہیں۔مزید یہ کہ پی ایم اینڈ ڈی سی نے لاہور ریجنل آفس(شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس)اور کراچی میں اپنا لائسنسنگ سسٹم باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے، جو میڈیکل و ڈینٹل گریجویٹس اور پریکٹیشنرز کے لیے ایک بڑا سہولت کا قدم ہے۔ اس اقدام سے پنجاب اور سندھ کے پریکٹیشنرز کو معمولی خدمات کے لیے اسلام آباد سفر کرنے کی ضرورت پیش نہیں آگئی۔پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر پروفیسر رضوان تاج نے کہا کہ یہ اعداد و شمار کونسل کی محنت اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے وسیع وژن کو ظاہر کرتے ہیں، جس سے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل پروفیشنلز تیز، زیادہ قابلِ اعتماد اور شفاف ریگولیٹری عمل سے مستفید ہو رہے ہیں۔علاقائی دفاتر کی ڈیجیٹلائزیشن کے مراحل میں فیز I لاہور میں، فیز II کراچی میں مکمل ہو چکے ہیں اور جلد ہی فیز III پشاور(خیبرپختونخوا) اور فیز IV بلوچستان میں شروع کیا جائے گا۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم و پریکٹس کے اعلی معیارات برقرار رکھنے کی مجاز ریگولیٹری اتھارٹی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
-
حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ سٹیڈیم نعرہ حافظ ،حافظ سے گونج اٹھا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
-
پنجاب بھر میں 1503 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1773 زخمی
-
وزیراعلی مریم نواز کا خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین
-
ہرماہ گورنرہائوس میں مشاعرہ منعقد کریں گے۔ گورنرسندھ کا عندیہ
-
پاکستان خطے میں ایک عظیم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ گورنر سندھ
-
آوارہ کتوں کے بڑھتے حملے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ہائیکورٹ سے رجوع
-
مریم نوازنے مختلف اضلاع میں الیکٹرو بس پروگرام کے لانچنگ شیڈول کی منظوری دیدی
-
حماس کا رد عمل باوقار حل کی جانب پیش قدمی ہے، حافظ نعیم الرحمان
-
فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار،خضدار آپریشن کی کامیابی پر عوام کا فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.