Live Updates

کرکٹر ابرار احمد نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا

کراچی میں شادی کی تقریب، دلہے میاں کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر ابرار احمد دلہا بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب کراچی کے مقامی ہال میں ابرار احمد کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، دلہنیا لینے کے لیے آمد پر27 سالہ ابرار احمد کی بارات کا ڈھول کی تاپ پرپرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔تقریب میں قریبی رشتہ دار و عزیزو اقارب شریک ہوئے، آمنہ رحیم سے رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے ابرار احمد کی دعوت ولیمہ اتوارکو مقامی بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرکی دعوت ولیمہ میں کرکٹرز نے بھی شرکت کی ، 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ابراراحمد ولیمہ کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کریں گے۔کراچی میں رہائش پذیر ابرار احمد کا تعلق مانسہرہ سے ہے، ابرار احمد پی ایس ایل میں کراچی کنگزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔2022 میں ملتان میں ابرار احمد نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے 11 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا تھا۔ابراراحمد 10 ٹیسٹ میں 46، 11 ون ڈے انٹر نیشنل میں 18 اور15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمیں 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ابرار احمد اب جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی امیدوں کا مرکز ہوں گے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات