Live Updates

وزیر اعلی پنجاب کی پیپلز پارٹی کی قیادت کو ہدف تنقید بناناوفاق کو کمزور کرنے کی سازش ہے‘ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب

پنجاب 37 فیصد ریونیو اکھٹا کرکے وفاق سے 52 فیصد ،سندھ 48 فیصد ریونیو اکھٹا کرکے 25 فیصد حاصل کر رہا ہے پیپلز پارٹی نے ملکی مفادات کی خاطر (ن)کی حکومت کا ساتھ دیا ‘حسن مرتضی سید،رانا فاروق سعید خاں کی پریس کانفرنس

اتوار 5 اکتوبر 2025 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)وزیر اعلی پنجاب نے ایک سوجے سمجھے منصوبہ کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کی ہے، پنجاب حکومت نے گھروں کی تعمیر کیلئے قرض کی صورت میں کروڑوں روپیہ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے بعد ازاں اقساط کی صورت میں واپس بھی لیا جائے گا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے سیلاب زدگان کیلئے 13 لاکھ گھروں کو تعمیر کر کے ان میں سے 6 لاکھ گھر متاثرین میں بلا معاوضہ تقسیم بھی کر دیئے ہیں ، پنجاب کو چاہیے کہ وہ مظلوم کسانوں کیلئے بھی کوئی عملی اقدامات اٹھائے جن کی اربوں روپے کی فصلیں سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہو گئی ہیں، پنجاب اس وقت 37 فیصد ریونیو اکھٹا کرکے وفاق سے 52 فیصد حاصل کر رہا ہے جبکہ سندھ حکومت 48 فیصد ریونیو اکھٹا کرکے 25 فیصد حاصل کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضی سید،سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید خاں نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کیا ۔پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب اپنے ریونیو کولیکشن کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ لے رہا ہے جبکہ سندھ ریونیو کولیکشن سے 23 فیصد کم لے رہا ہے اس کے باوجود سندھ کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر بے جا تنقید کے سلسلہ کو فی الفور بند کرکے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی مفادات کی خاطر مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا ساتھ دیا ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی بہتری اور عوامی مفاد کی خاطر یہ اتحاد چلتا رہے لیکن اسے ہماری کمزوری خیال نہ کیا جائے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات