ض*پیپلز پارٹی ملک میں روادری اور امن کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے : منشاء پرنس

اتوار 5 اکتوبر 2025 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2025ء) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منشاء پرنس اور وقاص منشاء پرنس نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت میں پیپلز پارٹی ملک میں روادری اور امن کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے ہماری جماعت کا مقصد اور منشور پاکستان کی خوشحالی اور عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی ہے انشااللہ ہماری جماعت معاشرے کے ہر فرد کی ایک مضبوط آواز بن چکی ہے پیپلز پارٹی کی قیادت جماعت کو مزید مضبوط اور نچلی سطح تک منظم کررہی ہے ان کی کامیاب سیاسی حکمت عملی کیو جہ سے پارٹی گراس روٹ لیول پر بھی پہلے سے زیادہ مضبوط ہورہی ہے۔