قوم کو متحدہ کرنے کیلئے ہر فرد کے دروازے پر جائینگے، ڈاکٹر نگہت

شہری سندھ میں بسنے والا ہر فرد ہمار ا ہے جنکے حقوق کا دفاع اولین ترجیح ہے،مہاجر قوم پر جبرا جنگ مسلط کی گئی تواینٹ کا جواب پتھرسے دینگے،جوائنٹ سیکرٹری مہاجرقومی موومنٹ پاکستان

اتوار 5 اکتوبر 2025 21:05

چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء) مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)کی جوائنٹ سیکریٹر ی ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر سینئرکارکنان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مہاجر قوم کیخلاف ہونے والی سازشوں، سندھوں دیش کی تیزی سے بڑھتی سرگرمیوں اور پاکستان مخالف نعروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں علیحدگی پسند سندھیوں کی جانب سے سندھو دیش کا ترانہ، ہینڈ بل کی تقسیم اور مظاہروں میں سندھوں دیش کے حق جبکہ پاکستان مخالف نعروں کا سلسلہ شدت پکڑتا جارہا ہے جس پر سندھ حکومت سمیت سیکورٹی اداروں کی خاموشی ملک دشمن عناصر کے حوصلوں کو تقویت بخشنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اپنی رویش تبدیل ناکی اور ملکی سلامتی کیلئے سنجیدہ اقداما ت ناکئے تو مہاجر قوم از خود اپنے ملک کا دفاع کریگی جس کیلئے مہاجر قوم کو متحد کرنا ناگزیرہوچکا ہے اور مہاجر قومی موومنٹ ہر فرد کے دروازے پر جاکر اسے ناصرف حالات سے آگاہ کریگی بلکہ آمادہ کریگی کے وہ سیاسی و مذہبی تفریق کومٹا کر مہاجر قوم کے مشترکہ مفادات کیلئے مہاجر پرچم تلے متحد ہوجائے کیونکہ آئندہ مسلط کی جانے والی جنگ کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ تمام مہاجر قوم کے خلاف کی جائیگی جس کے دفاع کیلئے تمام مہاجر قوم کو متحدہونا پڑیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہری سندھ میں بسنے والا ہر فرد ہمارا ہے جنکے حقوق کا دفاع اولین ترجیح ہے۔