Live Updates

سندھ کے عوام صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے، ن لیگ

سندھ کے وزرا ء کوئی ایک ایسا کام بتائیں، جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو ،ترجمان اسدعثمانی

اتوار 5 اکتوبر 2025 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن)سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کہا ہے کہ سندھ کے باشعور عوام صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔جاری بیان میں اسد عثمان نے کہا کہ پوری سندھ حکومت مریم نواز سے خوفزدہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے صوبے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزرا کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو مریم نواز پر جھوٹی تنقید کر رہے ہیں، صوبے کے عوام سندھ حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ سندھ کے وزرا ء کوئی ایک ایسا کام بتائیں، جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو ، وفاقی حکومت جب سندھ میں کام کرنا شروع کرتی ہے تو اس کو بھی رکوا دیا جاتا ہے۔اسد عثمانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ پورے ملک میں ترقی و خوش حالی کے لیے کوشاں رہتی ہے، ن لیگی قیادت نے ہمیشہ کشکول توڑا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جب بھی سندھ میں سیلاب یا کوئی آفت آئی شہباز شریف اور نواز شریف اپنے سندھ کے عوام کے ساتھ موجود رہے۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا معاملہ ہو یا پاور پلانٹ کا مسلم لیگ ن نے حل کیا، کراچی میں لیاری ایکسپریس وے ہو گرین بس ن لیگ ہی لائی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام بھی اب ن لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے پی پی پی خوفزدہ ہے، سندھ کی باشعور عوام اب سندھ میں بھی ن لیگ کی حکومت چاہتے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات