
معاشی استحکام کے حکومتی دعوے، لاکھوں پاکستانی غربت کا شکار
دیہی علاقوں میں غربت کی شدت سب سے زیادہ ہے پاکستانی پراڈکٹس خریدیں،عالمی بینک
پیر 6 اکتوبر 2025 14:43

(جاری ہے)
تاہم کورونا وبا سیاسی عدم استحکام، اور معاشی جھٹکوں نے اس پیشرفت کو پلٹ دیا۔
2023-24 تک غربت کی شرح 27 فیصدسے تجاوزکرگئی ہے،جبکہ کم آمدن والے ممالک کے معیارکے مطابق تقریباآدھی آبادی غربت کی زد میں آچکی ہے۔دیہی علاقوں میں غربت کی شدت سب سے زیادہ ہے، جہاں بلوچستان اور اندرون سندھ میں نصف سے زائدآبادی غربت کی شکار ہے۔اس کے برعکس، پنجاب اور اسلام آبادمیں غربت کی شرح نسبتا کم ہے،جو علاقائی عدم مساوات کو واضح کرتی ہے، پاکستان کی انسانی ترقی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے، 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر جسمانی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں،جبکہ تعلیمی میدان میں بھی صورتحال ناگفتہ بہ ہے۔85 فیصد سے زائد ملازمتیں غیر رسمی شعبے میں ہیں، جن میں نہ تو مستقل روزگار ہے، نہ ہی کوئی سماجی تحفظ، خواتین کی اکثریت اسی غیرمحفوظ لیبر مارکیٹ کاحصہ ہے، جو ان کی ترقی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔مہنگائی،قدرتی آفات اور محدودآمدنی نے عام گھرانوں کی لچک ختم کر دی ہے،صرف 10 فیصدآمدنی میں کمی لاکھوں افرادکو دوبارہ غربت میں دھکیل سکتی ہے۔عالمی بینک نے صورتحال پر زور دیا ہے کہ صرف معاشی استحکام کافی نہیں، بلکہ پائیدار اور جامع ترقی کی ضرورت ہے، اس کیلیے ضروری ہے کہ پسماندہ علاقوں میں تعلیم،صحت اور بنیادی سہولیات میں سرمایہ کاری کی جائے۔سماجی تحفظ کے نظام کو بہتر اور موثر بنایاجائے،ٹیکس نظام میں اصلاحات لاکر مراعات یافتہ طبقے کو بھی حصہ دار بنایاجائے۔جب تک ترقی کے ثمرات عام لوگوں تک نہیں پہنچتے،معاشی کامیابی کے دعوے کھوکھلے نظر آئیں گے، پاکستان کی اصل ترقی اس وقت ہوگی جب ہر شہری کی زندگی میں بہتری نظر آئیگی۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد!
-
سندھ میں صحافیوں کا قتل عام جاری
-
جشنِ بہاراں کے دوران محفوظ بسنت منانے کیلئے قانون میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور
-
حکومت پنجاب اور نجی سیکٹر میں گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کا معاہدہ ہوگیا
-
کمپٹیشن کمیشن نے اسٹیل کارٹل پر ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
سندھ کے ضلع جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت
-
سہیل آفریدی خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے
-
سلامتی کونسل: پیچیدہ تنازعات افریقہ کی ترقی میں رکاوٹ، یو این نمائندہ
-
ماحول دوست توانائی اپنائیں، بڑھتے درجہ حرارت کو قابو میں لائیں: گوتیرش
-
کپاس کا عالمی دن: کسانوں کی جہدوجہد کو سلام پیش کرنے کا موقع، ایف اے او
-
علی امین گنڈاپور کے عمران خان کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں
-
شہباز حکومت کا انوکھا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.