سرگودھا اور گردو نواح میں بارش، خنکی بڑھ گئی

پیر 6 اکتوبر 2025 16:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) سرگودھا اور گردو نواح میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش سے گرمی رخصت ہو گئی اور موسم میں خنکی بڑھ گئی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا اور اس سال ہو سکتا ہے کہ سردی طوالت اختیار کرے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سرگودھا سمیت پاکستان بھر پر مرتب ہونے لگے ہیں اور اس سلسلہ میں ڈاکٹرز کا بھی کہنا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں ٹھنڈا پانی پینے سے گریز کریں اور کھٹی میٹھی چیزیں نہ کھائیں تاکہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اس سلسلہ میں ماہر امراض بچگان ڈاکٹر نعمان خالد قریشی کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ تر بچے متاثر ہوتے ہیں اس لیے والدین بدلتے ہوئے موسم میں بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں ٹھنڈے اور کھٹی میٹھی ایشیا سے محفوظ رکھیں تاکہ مختلف بیماریوں سے بچے بچ سکیں۔