مالی سال کے پہلے دوماہ میں شمالی امریکہ کوبرآمدات میں سالانہ بنیاد پر16.47فیصداضافہ

برآمدات کاحجم 1.181ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ،درآمدات میں13.22فیصد کمی ہوئی

پیر 6 اکتوبر 2025 18:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) پاکستان اورشمالی امریکی ممالک کے درمیان رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں برآمدات میں سالانہ بنیاد پر16.47فیصداضافہ جبکہ درآمدات میں 13.22فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق پہلے دوماہ میں امریکہ ،کینیڈااورشمالی امریکہ کے دیگرممالک کوبرآمدات کاحجم 1.181ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.47فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں شمالی امریکی ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.014ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اگست 2025میں شمالی امریکہ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 528.51ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 653.42ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 505.91ملین ڈالرتھا۔

(جاری ہے)

مالی سال 2025میں شمالی امریکہ کے ممالک کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 6.415ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال کے پہلے دوماہ میں شمالی امریکہ کے ممالک سے درآمدات پر365.17ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.22فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکی ملکوں سے درآمدات پر413.47ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

اگست میں شمالی امریکہ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 166.67ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 198.50ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 206.42ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں شمالی امریکہ کے ممالک سے درآمدات پر2.588ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔