وزیر اعظم کا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ریٹائرڈ آفیسر ہمایوں فرشوری کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 6 اکتوبر 2025 19:40

پترا جایا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ریٹائرڈ آفیسر ہمایوں فرشوری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

پیرکو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغا م میں ہمایوں فرشوری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ و ہ ایک نامور سول سرونٹ تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،ان کی زندگی قوم اور خود سے وابستہ افراد کی خدمت کی متاثر کن مثال ہے ،انہیں ان کی غیر معمولی دیانتداری اور ذہانت کے لئے یاد رکھا جائے گا۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔