Live Updates

بارباڈوس میں 68ویں دولت مشترکہ کانفرنس ،چیئرمین سینیٹ پارلیمانی وفد کے ہمراہ شرکت کرینگے

پیر 6 اکتوبر 2025 19:40

بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بارباڈوس میں منعقدہونے والی 68 ویں دولت مشترکہ کانفرنس میں پارلیمانی وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے۔چیئرمین سینیٹ سی پی سی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ مختلف پارلیمانوں کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سی پی سی کے اجلاس کے اہم سیشن کی صدارت بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس دولت مشترکہ رکن ممالک کے درمیاں باہمی تعاون، شراکت داری کو فروغ دینے میں اہم ثابت ہوگی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے ،ہم دولت مشترکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہم سمجھتے ہیں۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی ملاقاتوں میں عوامی روابط ،باہمی تعاون کے علاوہ پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بھی شرکا کو آگاہ کریں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات