Live Updates

قومی یوم استقامت کا مقصد عوام کو قدرتی آفات میں احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کرنا ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 پاکستان کی تاریخ کا المناک دن ہے جس میں 1 لاکھ اموات جبکہ کل 30 لاکھ شہری متاثر ہوئے ، 8اکتوبر کے زلزلے کی یادیں کشمیر اور کے پی کے سمیت پورے ملک کیلئے تکلیف دہ ہیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز قومی یوم استقامت کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہی۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بچھڑ جانے والوں کیلئے دعا کے ساتھ یہ دن ہمیں قدرتی آفات سے نمٹنے کی ترغیب بھی دیتا ہے ،8 اکتوبر کا دن منانے کا مقصد عوام کو احتیاطی تدابیر اور بچائو کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے ۔پی ڈی ایم اے پنجاب عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریسکیو اداروں کے ساتھ رابطے کا ایک منظم سسٹم موجود ہے ،حالیہ مون سون بارشوں، سیلاب اور ہیٹ ویو میں پی ڈی ایم اے نے مربوط انتباہی نظام کی بدولت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا ۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں تمام تر انتظامات کو بروقت مکمل کیا گیا،حالیہ سیلاب میں بر وقت اقدامات سے کم سے کم جانی نقصان ہوا ۔عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ آفات کا مقابلہ معمول سے ہٹ کر اقدامات سے کیا جا سکتا ہے، آفات میں احتیاطی تدابیر سے جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکتا ہے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات