
امریکا میں غیرملکی طلبہ کے ویزوں میں 19فیصد کمی‘بھارت سب سے زیادہ متاثر
چین امریکا کو طلبہ بھیجنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا‘ اگست 2025 میں امریکا نے 3 لاکھ 13 ہزار 138 طلبہ ویزے جاری کیے.رپورٹ
میاں محمد ندیم
بدھ 8 اکتوبر 2025
13:01

(جاری ہے)
بھارت جو گزشتہ برس امریکا کو غیر ملکی طلبہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک تھا اس نے سال 44.5 فیصد کم ویزے حاصل کیے، اگرچہ چینی طلبہ کے ویزوں میں بھی کمی آئی لیکن وہ اتنی نمایاں نہیں تھی امریکا نے اگست میں چین کے مین لینڈ سے 86 ہزار 647 طلبہ کو ویزے جاری کیے، جو بھارتی طلبہ کو دیے گئے ویزوں کی تعداد سے دو گنا سے زیادہ ہیں یہ اعداد و شمار امریکا میں زیرتعلیم غیر ملکی طلبہ کی مجموعی تعداد کی عکاسی نہیں کرتے کیونکہ بہت سے طلبہ پرانے ویزوں پر پہلے ہی موجود ہیں صدر ٹرمپ نے دوبارہ وائٹ ہاﺅس سنبھالنے کے بعد سے امیگریشن پر پابندیاں سخت کرنے اور جامعات کے اثرورسوخ کو کمزور کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے کیونکہ ان کی انتظامیہ یونیورسٹیوں کو بائیں بازو کا مضبوط گڑھ سمجھتی ہے.
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جون میں جب ویزا پروسیسنگ اپنے عروج پر تھی طلبہ کے ویزوں کی کارروائی عارضی طور پر معطل کر دی تھی اور امریکی سفارتخانوں کو ہدایت کی تھی کہ درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی جانچ کریں مارکو روبیو نے ہزاروں طلبہ کے ویزے منسوخ کیے ہیں جن میں اکثر وہ طلبہ شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل پر تنقید کی تھی ان کے بقول ایسے افراد کو داخلے سے روکا جا سکتا ہے جو امریکا کی خارجہ پالیسی کے مفادات کے خلاف ہوں. ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں کے لیے ایک اور مشکل یہ پیدا کی ہے کہ وہ اپنے ملک میں امریکی قونصل خانوں کے دائرہ اختیار سے باہر کسی دوسرے ملک سے ویزے کے لیے درخواست نہیں دے سکتے، چاہے وہاں بیک لاگ موجود ہو ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کئی ایسے اقدامات کیے ہیں جو روایتی امریکی پالیسیوں سے متصادم ہیں حالانکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے دونوں بڑی جماعتوں کے امریکی رہنما بھارت کو چین کے مقابلے میں ایک توازن کے طور پر دیکھتے آئے ہیں. ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی ٹیکنالوجی ورکرز کے لیے استعمال ہونے والے ایچ-ون بی ویزوں پر بھاری نئی فیس بھی عائد کر دی ہے تاہم انہوں نے چین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے چینی طلبہ کی تعداد بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے جو ان کے وزیر خارجہ روبیو کے موقف سے مختلف ہے جنہوں نے چینی طلبہ پر امریکی تکنیکی معلومات کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے ان کے ویزے سختی سے منسوخ کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا تازہ اعداد و شمار کے مطابق مسلم اکثریتی ممالک سے بھی طلبہ ویزوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جن میں ایران سے داخلے 86 فیصد تک گر گئے ہیں.مزید اہم خبریں
-
تین برس میں 113 ریلوے حادثات ریکارڈ
-
پاکستان اور امریکا نے عسکری اور اقتصادی تعلقات دوبارہ استوار کرلیے ہیں.محمد اورنگزیب
-
سیلاب ،پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے . عالمی بینک کا انتباہ
-
امریکا میں غیرملکی طلبہ کے ویزوں میں 19فیصد کمی‘بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
آئین کے پابند ہیں‘ ہمارے بس میں نہیں کہ 26ویں آئینی ترمیم سے پیچھے چلے جائیں، جسٹس امین الدین
-
علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
اورکزئی آپریشن میں 19 دہشتگرووں کی ہلاکت پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام، یہ شجاعت کی نئی مثال ہے، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
وزیراعظم شہبازشریف کا آزاد کشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہونے پراطمینان کا اظہار
-
پاکستان کی طبی تاریخ میں پہلی بار 9 دن تک ایکموسپورٹ پر رہنے والا مریض مکمل صحتیاب
-
کریم آباد انڈرپاس کی تکمیل وبال جان بن گئی، ڈیڑھ ارب کا منصوبہ 3 ارب 70 کروڑ تک جاپہنچا
-
پاکستان کا عالمی فورم پر افغانستان سے سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ
-
بیٹھک میں مریم نوازسمیت مرکزی و مقامی قیادت کو ’بندر‘ کہنے اور گالیاں دینے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.