
علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی
میاں محمد ندیم
بدھ 8 اکتوبر 2025
13:00

(جاری ہے)
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی، عدالت نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے سماعت کے دوران علیمہ خان پر آج مقدمہ میں فردجرم عائد کی جانا تھی، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ علیمہ خان کی جانب سے درخواست دینا والا علیمہ خان کے وکیل نہیں، وکالت نامہ کے بغیر ملزم کی طرف سے درخواست دینے کا مجاز نہیں مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی. یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر 2024کو بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا تھا اسلام آباد میں داخلے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پی ٹی آئی کے حامیوں کی جھڑپ کے نتیجے میں متعدد افراد، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار زخمی ہوئے تھے احتجاج کے بعد وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور و دیگر پارٹی راہنماﺅں اور سینکڑوں کارکنان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے.

مزید اہم خبریں
-
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر 2025ء کے آخری ہفتے میں کروانے کا حکم
-
غزہ جنگ بندی مذاکرات میں شامل تمام فریق ’پرامید‘ ہیں، حماس
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آزاد کشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہونے پر اطمینان کا اظہار
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اورکزئی آپریشن میں 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت پاک فوج کے جرأت مند جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
-
امیر بالاج قتل کیس؛ ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کے قتل کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب
-
اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونا شرمندگی کا باعث ہے.چیف الیکشن کمشنر
-
بھارت کے لیے برٹش ویزا قوانین میں کوئی نرمی نہیں، اسٹارمر
-
سوئی ناردرن نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی
-
پیپلز پارٹی کا حکومت کی ہر قانون سازی پر اثر انداز ہونے کا فیصلہ
-
میں نے مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا،الیکشن میں مقابلے کا چیلنج دیا ہے. شرجیل میمن
-
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.