فاروق ستار قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر

بدھ 8 اکتوبر 2025 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار قومی اسمبلی میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق فاروق ستار کو چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے۔