ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک، ایک افسر شہید

خوارجی فورسزسمیت معصوم شہریوں پرمتعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 9 اکتوبر 2025 11:37

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 بھارتی سپانسرڈ خوارج ..
ڈیرہ اسماعیل خان  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک افسر شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے شدید تبادلے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے میجرسبطین حیدر شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ خوارج سکیورٹی فورسزسمیت معصوم شہریوں پرمتعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، علاقے میں ممکنہ خوراج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشت روز بھی سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 19 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک کیا تھا۔

ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر 7 اور 8 اکتوبر 2025ء کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے پاکستان کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ہمارے فوجیوں کی مؤثر کارروائی کی وجہ سے 19 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔ ملٹری ترجمان نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف جن کی عمر 39 سال، ساکن ڈسٹرکٹ راولپنڈی نے سیکنڈ ان کمانڈ میجر طیب راحت، عمر 33 سال، ساکن ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے ساتھ فرنٹ سے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔