
’ٹرمپ امن منصوبہ‘: اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ خوش آئند، گوتیرش
یو این
جمعرات 9 اکتوبر 2025
10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی طرف سے پیش کردہ امن منصوبے کی بنیاد پر غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
بدھ کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پانے میں امریکہ، قطر، مصر اور ترکی کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے فریقین سے اپیل کی کہ ہو معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کریں، تمام یرغمالیوں کو باوقار طریقے سے رہا کیا جائے، اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔ یو این سربراہ نے زور دے کر کہا کہ لڑائی ہمیشہ کے لیے بند ہونی چاہیے اور غزہ میں انسانی امداد اور ضروری تجارتی سامان کی فوری اور بلا روک ٹوک داخلے کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہاں مصائب کا خاتمہ ہو۔
(جاری ہے)
حمایت کی یقین دہانی
انتونیو گوتیرش نے معاہدے کے مکمل نفاذ میں اقوام متحدہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ ان کا ادارہ پائیدار اور انسانی امداد کی تیز فراہمی کو یقینی بنائے گا، اور غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔
انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں پر فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنے اور دو ریاستی حل کے حصول کے لیے ایک قابل اعتماد سیاسی راستہ قائم کرنے کے لیے اس اہم موقع سے فائدہ اٹھائیں جس سے اسرائیلی اور فلسطینی امن اور سلامتی کے ساتھ رہ سکیں۔
جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیئربوک نے بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان ’ٹرمپ امن منصوبہ‘ کے تحت معاہدہ طے پا جانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
کیا ٹرمپ نوبل امن انعام جیت لیں گے؟
-
ترسیلات زرنہ صرف گھرانوں بلکہ ملک کے بیرونی کھاتے کیلئے بھی مضبوط سہاراہے، خرم شہزاد
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک، ایک افسر شہید
-
ویڈنزڈے گرل جینا اورٹیگا نے فلسطینیوں کو اپنا ہیرو قرار دے دیا
-
علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہوئے گھنٹوں گزر گئے مگر استعفیٰ تاحال گورنر ہاوٴس نہ پہنچ سکا
-
غزہ معاہدے کا اعلان مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کا تاریخی موقع ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
’ٹرمپ امن منصوبہ‘: اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ خوش آئند، گوتیرش
-
میانمار: مذہبی تہوار میں شریک لوگوں پر بمباری میں 24 ہلاک، یو این کی مذمت
-
نوجوانوں کی بغاوت: مڈغاسکر مظاہروں میں ہلاکتوں پر یو این چیف افسردہ
-
یمن: حوثیوں سے یرغمال یو این اہلکاروں کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ
-
شام: گمشدہ افراد کی تلاش مہارت اور وسائل کی متقاضی، کارلا کوئنٹانا
-
غزہ: تباہ حال نظام صحت کی بحالی کے لیے 7 ارب ڈالر درکار، ڈبلیو ایچ او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.